عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ جاری

بدھ 11 جولائی 2018 21:28

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میںعام انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے بدھ کو بھی مختلف امید واروں کی اور ان کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمان چن نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا اور اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے واضح کیا کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم کی تھیں لیکن حقائق کے برعکس ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جھنگ کے صوبائی حلقہ 126 جھنگ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار محمد معاویہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار نے تاخیر سے درخواست دائر کی جس کی پذیرائی نہیں کی جاسکتی ۔ دو رکنی بنچ نے مسعودالحسن کی درخواست پر فیصلہ سنایا ،دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ درخواست گزار چاہے تو انتخابات کے بعد انتخابی عذر داری دائر کر سکتا ہی. لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لیہ پی پی 250 مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد علی اولکھ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے اقدام کیخلاف درخواست مسترد کر دی اور مسلم لیگ نون کے امید وار کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں