اگلی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہوں گی‘شمشاد اختر

بدھ 11 جولائی 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اگلی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہوں گی۔اسلام آباد میں سرکاری قرضوں کے موضوع پر سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان کے ذمے اندرونی اور بیرونی قرضوں کا حجم 24.5 ٹریلین روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورت حال کوسنبھالنے کیلئے ذمیدارقیادت کی ضرورت ہے،30 جون تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے 72 فیصد تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ قانون کے مطابق قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 60 فیصد تک ہونے چاہیںجبکہ مجموعی قرضوں کا حجم قانونی حد سے 12 سے 14 فیصد اوپرچلا گیاہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ قرضے مئی تک 16.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے،بیرونی قرضوں اورواجبات کا حجم 92.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،قرضوں میں اضافے کی ایک وجہ غیرذمے داراورکمزورمعاشی منصوبہ بندی ہے۔شمشاد اختر نے یہ بھی کہا کہ قرضوں میں اضافے کی ایک وجہ غیر ذمے دار اور کمزور معاشی منصوبہ بندی ہے، عالمی سطح پر شرح سود بڑھنے سے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں