لاہور، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 37 عطائیوںکے اڈے سربمہر کر دیئے

بدھ 11 جولائی 2018 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزمزید37عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں میں86علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور37عطائیوں کے اڈوں کو بندکر دیا جبکہ ڈیٹاکے مطابق 24عطائیوںنے اپنے غیر قانونی اڈے بند کردیئے ہیں ۔بند کیے گئے اڈوں میںسب سے زیادہ 12 گوجرانوالہ میں،ساہیوال 11،جبکہ اوکاڑہ اور لاہور میں بالترتیب آٹھ اور چھ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں