لاہور،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفرنے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، میوہسپتال اور سرجیکل ٹاور کا دورہ

وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور نئے تدریسی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی

بدھ 11 جولائی 2018 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفرنے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، میوہسپتال اور سرجیکل ٹاور کا دورہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور نئے تدریسی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔سپیشل سیکرٹری عثمان معظم، ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل، پروفیسر ارشاد حسین، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر عائشہ بھی ہمراہ تھیں۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سیکرٹری صحت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کے شعبہ میں بانی ادارہ ہے۔یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کو لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ لنک کیاجائے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفرنے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، میوہسپتال کو اپنے تاریخی پس منظر اور اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیکل کی تعلیم کے فروغ اور مریضوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بعدازاں انہوں نے میوہسپتال شعبہ ایمرجنسی، آرتھوپیڈک ایمرجنسی، ایسٹ میڈیکل وارڈز، فارمیسی کا معائنہ کیا۔ثاقب ظفر نے مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔دویات ہسپتال کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔مریضوں کا اظہار اطمینان کیا سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے پبلک باتھ روم بھی چیک کئے۔سیکرٹری صحت کا مریضوں کے علاج معالجہ اور صفائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں