دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 11 جولائی 2018 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد150800کیوسک اور اخرج 138500کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد35000 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد43400 کیوسک اور اخراج55000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 72800 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد147200 کیوسک اور اخراج 142200 کیوسک،چشمہ میں آمد154800 کیوسک اوراخراج 153200کیوسک، تونسہ میں آمد184200کیوسک اور اخراج168900 کیوسک، پنجند میں آمد14300 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد149400 کیوسک اور اخراج 110500 کیوسک، سکھر میں آمد91500کیوسک اور اخراج39900 اور کوٹری بیراج میں آمد30000 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1388.27 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.023 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1119.55فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.774 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں