محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات عوامی منصوبوں کو اولیت دے ‘سر دار تنویر الیاس خان

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات تعلیم ، روزگار اور علاج معالجے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے

بدھ 11 جولائی 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سردار تنویر الیاس خان صوبائی نگران وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمن گیلانی نے محکمانہ بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

سردارتنویر الیاس خان صوبائی نگران وزیر خوراک و زراعت اور منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات عوامی فلاح کے منصوبوں کو اولیت دے۔

عوامی فلاح کے منصوبے عوامی بھلائی اور خوشحالی کا اصل حسن ہیں۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات تعلیم ، روزگار اور علاج معالجے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے۔ سردار تنویرالیاس خان نے مزید کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے خود روزگار کے مقصد کو با آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان ، ممبران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ایم ڈی چولستان ،سکل ڈیلپمنٹ و دیگر سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں