لاہور کو بند کرنے کی تیاریاں شروع

پولیس نے 13جولائی کو راستوں کی بندش کیلئے درجنوں کنٹینرز پکڑ لیے، عام شہریوں کا کسی مشکل سے بچنے کیلئے معمول کی سرگرمیاں معطل کرکے گھروں میں رہنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 11 جولائی 2018 23:42

لاہور کو بند کرنے کی تیاریاں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) لاہور کو بند کرنے کی تیاریاں شروع، پولیس نے 13جولائی کو راستوں کی بندش کیلئے درجنوں کنٹینرز پکڑ لیے، عام شہریوں کا کسی مشکل سے بچنے کیلئے معمول کی سر گرمیاں معطل کرکے گھروں میں رہنے کا فیصلہ۔ پولیس نے جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے پاکستان آمد کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے انتظامات شروع کر دئیے، کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے اور راستوں کی بندش کیلئے درجنوں کنٹینرز پکڑ کر مختلف مقامات پر کھڑے کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی ہدایات کے بعد پولیس نے 13جولائی کو امن و امان کے قیام کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں ۔کسی بھی طرح کے احتجاج اور ائیر پورٹ کو جانے والے راستوں کی بندش کیلئے کنٹینرز پکڑ کے مختلف شاہراہوں پر کھڑے کر دئیے گئے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر شاہراہوں پر کھڑا کر کے راستوں کو بند کیا جائے گا۔ دوسری جانب عام شہریوں نے جمعہ کے روز امن و امان کے خدشات کے پیش نظر اپنی معمول کی سر گرمیاں معطل کر کے گھروںمیں رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جمعہ کے روز دوسرے شہروں کا سفرکرنے والوں نے بھی روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں