لاہور بار ایسوسی ایشن کا پشاور دھماکہ میں جانی نقصان پر آج ہڑتال کا اعلان

جمعرات 12 جولائی 2018 00:30

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کا پشاور دھماکہ میں جانی نقصان پر آج بروز جمعرات ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک جاری اعلامیہ میں لاہور بار نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے آج بروز 12 جولائی کو احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے خلاف بطور احتجاج وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرینگے اور بار روم میں مذمتی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں سانحہ پشاور کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں