این اے 125 میں دھاندلی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 12 جولائی 2018 09:58

این اے 125 میں دھاندلی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2018ء) سپریم کورٹ نے این اے 125 مبینہ دھاندلی کیس میں سابق وفاقی خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا، این اے 125 سے خواجہ سعد نے حامد خان کو شکست دی تھی، حامد خان نے انتخابی نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے تھے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اپیل کی 19 سماعتوں کے بعد 18 مارچ 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں