نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی کل( جمعہ) کو وطن واپسی پر نیب نے گرفتاری کے لئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ‘ذرائع

سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے‘9 افسران نیب کے باقی پولیس افسران ہو نگے‘ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:03

نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی کل( جمعہ) کو وطن واپسی پر نیب نے گرفتاری کے لئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ‘ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نیب نے پا کستان مسلم لیگ ّ(ن) لیگ کے قائد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی (کل) جمعہ کو وطن واپسی پر گرفتاری کے لئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر فوری گرفتاری کیلئے نیب نے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں 9 افسران نیب کے باقی پولیس افسران ہو نگے۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ نیب آفس میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔ نیب کے تمام اعلی افسران کو بھی 13 جولائی کو نیب آفس رہنے کی ہدایات کی گئی ہیںدوسری جانب لاہور پولیس نے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں ہیں اب تک لاہور سے درجنوں کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں