اگر کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا‘ نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید

ایئرپورٹ ممنوعہ علاقہ ہے، صرف ملازمین یامسافرجاسکتے ہیں ‘نوازشریف کی گرفتاری وفاقی حکومت کاکام ہے اور اگران کی گرفتاری پرمعاونت مانگی گئی توفراہم کریں گے‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ ممنوعہ علاقہ ہے،صرف ملازمین یامسافرجاسکتے ہیں اور اگر کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا‘ نوازشریف کی گرفتاری وفاقی حکومت کاکام ہے اور اگران کی گرفتاری پرمعاونت مانگی گئی توفراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آمدپرراستے بندنہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی شہر میں کنٹینر لگائے جائیں گے ، نوازشریف کی گرفتاری وفاقی حکومت کاکام ہے اور اگران کی گرفتاری پرمعاونت مانگی گئی توفراہم کریں گے۔

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ ممنوعہ علاقہ ہے،صرف ملازمین یامسافرجاسکتے ہیں اور اگر کسی نے ایئرپورٹ پرداخلے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان ریلی سے متعلق سوال کے جواب میں نگران وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملتان میں بلاول بھٹوکی ریلی سے متعلق اطلاع نہیں تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں