نام نہاد دھاندلی کیس میں انصاف مل گیا ، عمران کا احتجاج گمراہ کن ،بے بنیاد پروپیگنڈا تھا ‘خواجہ سعد رفیق

کیا عمران اور ان کا ٹولہ گمراہی پھیلانے اور قیمتی وقت ضائع کرنے پر پر قوم سے معافی مانگے گا ‘ رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 12 جولائی 2018 19:03

نام نہاد دھاندلی کیس میں انصاف مل گیا ، عمران کا احتجاج گمراہ کن ،بے بنیاد پروپیگنڈا تھا ‘خواجہ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الحمد للہ :این اے 125 نام نہاد دھاندلی کیس میں انصاف بالآخر مل ہی گیاجس پر فاضل عدالتی بنچ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران کے دھرنے ،جھوٹ کو بنیاد بنا کر ملکی حالات خراب کرنے کی سازش تھی ،ثابت ہو گیا کہ نام نہاد انتخابی دھاندلی کے خلاف عمران کا احتجاج گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا تھا۔ انہوںنے کہا کہ کیا عمران اور ان کا ٹولہ گمراہی پھیلانے اور قیمتی وقت ضائع کرنے پر پر قوم سے معافی مانگے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں