عام انتخابات میں نوجوانوں کا کردار اہم ہو گیا ہے‘ سلمان عابد

جمعرات 12 جولائی 2018 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) معروف تجزیہ کار سلمان عابد نے کہا ہے کہ 2013 سے نوجوان ووٹرز کی تعداد میں اضافہ اور سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہو گیا ہے وہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساو،ْتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام انتخابی سیاست ، مسائل اور چیلنجز کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیمینارمیں اساتذہ اور ایم فل ، پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اثاثوں کو ظاہر کرنا موجودہ انتخابی سیاست میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انتخابی سیاست میں احتساب ایک مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انتخابی سیاست کے پس منظر میں کارپوریٹ سیکٹر کا کردار اہم رہا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کی نشست منعقد کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں