محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی محکمہ ہذا کی کارگزاری ،کارکردگی پر خصوصی محکمہ جاتی بریفنگ سیشن کا انعقاد

جمعرات 12 جولائی 2018 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی محکمہ ہذا کی کارگزاری اور کارکردگی پر خصوصی محکمہ جاتی بریفنگ سیشن کا انعقاد پی اینڈ ڈی کمپلیکس ، لاہور میں منعقد ہوا۔ بریفنگ اجلاس کی صدارت نگران صوبائی وزیر محکمہ پی اینڈ ڈی سردار تنویر الیاس خان نے کی جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر عابد بودلہ، امیر خٹک، ڈاکٹر شبانہ حیدر، آغا وقار جاوید، صداقت حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ ڈاکٹر ناصر جاوید، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن تبجیل اشرف چیمہ، ڈائریکٹر جنرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس ساجد رسول، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل، سینئر چیفس اور چیفس آف ڈویلپمنٹ سیکٹرز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹل بریفنگ سیشن میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے نگران صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی سردار تنویر الیاس کو محکمہ کی کارکردگی ، کارگزاری، سالانہ ترقیاتی پروگرام ، ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کردہ جاری فنڈزاور ان کے استعمال کی جائزہ رپورٹ کے علاوہ محکمہ پی اینڈ ڈی سے ملحقہ اداروں اور منصوبوں پر خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس نے خصوصی بریفنگ پر چیئرمین پی اینڈ ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی پر پی اینڈ ڈی کے افسران اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ نگران حکومت صوبہ پنجاب کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے افسران اور ان کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کو بصورت یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں