تمام تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کریں ،کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی‘ایس پی انویسٹی گیشن صدرڈویژن

قتل،منشیات اور زیادتی کے مقدمات کی تفتیش جلد ازجلد مکمل کر کے عدالتوں میں فوری بھجوائی جائے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ایس پی انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی صدر ڈویژن کے تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ جس میں صدرڈویژن کے تمام انچارج انویسٹی گیشن،ہومی سائیڈ یونٹ،جنیڈر کرائم اور نارکوٹکس انویسٹی گیشن کے انچارج نے شرکت کی۔ایس پی انویسٹی گیشن صدرڈویژن نے ہدایت جاری کی کہ تمام تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کریں کوتاہی برداشت نہ کی جائے گئی۔

قتل،منشیات اور زیادتی کے مقدمات کی تفتیش جلد ازجلد مکمل کر کے عدالتوں میں فوری بھجوائی جائے۔اشتہاری ملزمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کیا جائے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مضبوط چالان عدالتوں میں بھجوائے جائے تاکہ ملزمان فوری سزا ہو جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارمہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

مقدمات برخلاف اشخاص میں انسدادی کاروائی اور آوارہ گردوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے ۔شرپسند عناصر اور ریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے۔ مستعد رہتے ہوئے فرائض منصبی انجام دئیے جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی میں پینڈنگ رپورٹ کو جلدازجلد واپس منگواکر عملی اقدامات کئے جائے۔تاکہ دوران سماعت عدالت سے بہتر فیصلہ سامنے آسکے۔

اسے مقدمات جن کی فرانزک سائنس ایجنسی کی اصل رپورٹ واپس آچکی ہو تو انہیں فوری طور پر مثل مقدمہ کا حصہ بنایا جائے۔ منشیات کے مقدمات میں کیس پراپرٹی کے نمونہ جات ہر صورت فرانزک ایجنسی کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر بجھوائے جائے۔ مجاز عدالت کی طرف سے اندراج مقدمہ کا حکم ملنے پر فوری طور پر تعمیل حکم کی جائے۔اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتائی نہ برتی جائے۔

موصولہ درخواستوں پر کم وقت میں انکوائری مکمل کر کے اندران مقدمہ کیا جائے تاکہ بے گناہ لوگوں کو مقدمات میں ملوث کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ کرائم سین یونٹ کو محفوظ اور تفتیش کا مکمل حصہ بنانے کیلئے تفتیشی افسر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی واقعہ کی شہادت ضائع نہ ہونے پائے ۔

تمام سنگین مقدمات میں فوٹو گرافی کو خاص اہمیت دی جائے اور اس عمل کو باقاعدہ طور پر مثل مقدمہ کا حصہ بنایا جائے۔ تاکہ دوران سماعت ملزم کو مجاز عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جاسکے۔ انہوں نے سب ڈویژن وائز اور تھانہ وائز بریفنگ لی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کی پراگرس ملاحظہ کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں چھینے گئے مال کی شرح برآمدگی کو مزید بہتر بنائے جائے۔ محنتی اہلکاروں کو ترقی اور کوتاہی کرنے والے کو سزا ملے گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں