وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی

سابق وزیرعظم اور ان کی صاحبزادی کو کل پاکستان واپس آتے ہی لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 جولائی 2018 18:55

وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی، سابق وزیرعظم اور ان کی صاحبزادی کو کل پاکستان واپس آتے ہی لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان واپسی پر گرفتاری کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نیب کی جانب سے پاکستان واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کیلئے وزارت دفاع سے اجازت طلب کی گئی تھی۔ اب وزارت دفاع نے نیب کی ٹیم کی درخواست منظور کر لی ہے۔ وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل جمعے کے روز لاہور ائیرپورٹ آمد ہو گی۔

اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ جبکہ نیب کی ٹیم بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ائیرپورٹ پر ہی موجود ہوگی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ ہوتے ہی نیب کی ٹیم طیارے تک رسائی حاصل کرکے گرفتاری عمل میں لے آئی گی۔

نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو کسی صورت ائیرپورٹ سے باہر آنے کی جازت نہیں دی جائے گی۔ نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت یا اڈیالہ جیل منتقل کر دیں گے۔ جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر جیل میں ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ریمانڈ کی منظوری دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں