کتاب کے بعد ریحام خان کی جانب سے عمران خان کیخلاف ویڈیو بھی جاری کرنے کی تیاریاں

شریف خاندان نے انتقال کی آگ میں جلتی ریحام خان سے کتاب ہی نہیں لکھوائی، کروڑوں روپے خرچ کرکے ایک فلم بھی بنا رکھی ہے جو کسی بھی وقت یوٹیوب پر جاری کی جا سکتی ہے: سینئر صحافی ہارون رشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 جولائی 2018 19:21

کتاب کے بعد ریحام خان کی جانب سے عمران خان کیخلاف ویڈیو بھی جاری کرنے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء)   کتاب کے بعد ریحام خان کی جانب سے عمران خان کیخلاف ویڈیو بھی جاری کرنے کی تیاریاں، شریف خاندان نے انتقال کی آگ میں جلتی ریحام خان سے کتاب ہی نہیں لکھوائی، کروڑوں روپے خرچ کرکے ایک فلم بھی بنا رکھی ہے جو کسی بھی وقت یوٹیوب پر جاری کی جا سکتی ہے، سینئر صحافی ہارون رشید کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف تحریر کی گئی کتاب پبلش کیے جانے کے حوالے سے معروف اور سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے انتقال کی آگ میں جلتی ریحام خان سے کتاب ہی نہیں لکھوائی بلکہ کروڑوں روپے خرچ کرکے ایک فلم بھی بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

 بنائی گئی یہ فلم کسی بھی وقت یوٹیوب پر جاری کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے چھاپا نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔

کتاب میں ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئےو قت کا بڑا تفصیلی ذکر کیا ہے۔۔جب کہ ریحام خان نے مراد سعید سمیت عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سے متعلق بھی اپنی کتاب میں تفصیلی ذکر کیا ہے۔ریحام خان کی کتاب کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہے۔ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی مختلف تنازعات کا شکار ہو چکی ہے۔ کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کیے گئے انکشافات اور بیان کی گئی کئی باتیں متنازعہ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال برپا کر دیا تھا۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹس کو متاثر کرے گی جبکہ کچھ مبصرین کے مطابق ریحام خان نے الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ ہی اس لیے کیا ہے تاکہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا سکیں۔

ریحام خان کی کتاب پر کئی تبصرے اور اس کی لانچ سے متعلق کئی پیشن گوئیاں ہو چکی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کتاب جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں