ْ نگران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے‘پرویز ملک

کل13جولائی کو عوام کا جم غفیرترقی مخالف انتشار اورشر پسند سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیگا‘عمران نذیر

جمعرات 12 جولائی 2018 21:25

ْ نگران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ قائم مقام حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر ار آئے ہیں کارکنوں کی گرفتاری کو نہ رو کا گیا اور ہمارے پر امن استقبال کے راستے میں وڑے اٹکائے گئے تو حالات کی ذمہ داری نگرانوں پر ہوگی۔

گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں میں الیکشن مہم کے دوران پارٹی قائد میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔الیکشن کمیشن پری پول رگنگ کو روکے اور نگران حکمرانوں کی دوغلی پالیسی پر ایکشن لے، اور الیکشن کو داغدار ہونے سے بچائے،آج13جولائی کو عوام کا جم غفیرترقی مخالف انتشار اورشر پسند سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کیلئے رول ماڈل ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کے پروگرام پر محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج پنجاب ان شعبوں میں سب سے آگے ہے جبکہ خیبر پی کے اور سندھ میں عوام کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے، زرداری اور نیازی دونوں نے اپنے صوبوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اصول کی سیاست کے دعویدار سیاستدانوں نے وصولی کرکے بے اصولی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے جس کی گواہی سینیٹ الیکشن میں سامنے آ چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں