نواز شریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 12 جولائی 2018 22:20

نواز شریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کی وطن واپسی سے متعلقہ اہم فیصلہ، موٹروے اور نیشنل ہائی ویز کو بند کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے پیِش نظر لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، موٹروے کو بابو صابو سمیت متعدد انٹر چینجز سے بند کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز کو بھی جہاں جہاں ضرورت ہوئی بند کیا جائے گا۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بند کرنے پر رات گئے سے عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں