سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اور قومی مجرم مکافات عمل کا شکار ہیں:ڈاکٹر طاہرالقادری
شہباز شریف ٹھیک کہتے ہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا ایک وقت 17 جون 2014 کا تھا جو آج نہیں رہا،(ن) لیگ کوئی سیاسی، جمہوری جماعت نہیں ،تشدد اور دولت پسند نودولتیوں کا ایک گروہ ہے،مجھ پر کوئی مقدمہ نہیں تھا، پھر بھی میرے طیارے کو اسلام آباد نہیں اترنے دیا گیا، میرااستقبال روکنے کیلئے 25 ہزار گرفتاریاں کیں،سربراہ پاکستان عوامی تحریک
جمعرات 12 جولائی 2018 22:34
(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اور قومی مجرم آج مکافات عمل کا شکار ہیں،شریف برادران نے 17 جون 2014ء کے قتل عام کے سانحہ اور بربریت کاقدم قدم پر دفاع کیا،شہداء کے ورثاء کی ایف آئی آر درج نہ ہونے دی، انصاف کی راہ میں روڑے اٹکائے اور ناحق قتل کر دئیے جانے والے قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے خون کا تمسخر اڑایا، 23 جون 2014 ء کے دن میری پاکستان آمد پر پورے پنجاب کو کنٹینروں سے سیل کر کے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کیلئے صوبہ پنجاب ایک جیل اور عقوبت خانے میں تبدیل کر دیا گیا، میں نے کوئی ملکی قانون نہیں توڑا تھا نہ مجھ پر کوئی مقدمہ تھا ،پھر بھی میرے طیارے کو اسلام آباد اترنے نہیں دیا گیا اور ہوا میں چکر لگوائے گئے ،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آپ سچ کہتے ہیں کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے کہ آج قومی مجرم نواز شریف پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے،یہ لندن اور پاکستان کی سڑکوں پر چلنے کے قابل نہیں رہے اور جیل کی کوٹھری کے سوا کوئی جگہ انہیں قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم نے 14 لاشیں، سینکڑوں زخمی کارکنان ،دہشتگردی کے درجنوں جھوٹے مقدمات کا بوجھ اٹھا رکھا ہے آج کے دن تک انصاف بھی نہیں ملا،پھر بھی ریاست کے کسی ادارے کے وقار کے خلاف اپنی زبان پر حرف شکایت نہیں لائے اور آج بھی اداروں سے انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں اور امن اور صبرکا دامن ہاتھ سے چھوٹنے نہیں دیا ،انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج آپ عبرت کا نشان اور دھرتی کا بوجھ ہو، انہوں نے کہا کہ 17 جون سے لیکر 23 جون تک ہمارے 25 ہزار کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا گیا، پورے پنجاب کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا یہی نہیں یکم اگست 2014 سے 14اگست تک ماڈل ٹائون لاہور کو بقیہ لاہور اور پنجاب سے کاٹ دیا گیا ،خوراک اور دوائی بھی روک لی گئی ،کارکنوں کو اپنے شہید بہن بھائیوں کیلئے قرآن خوانی کیلئے بھی مرکزی سیکرٹریٹ آنے سے روکا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کے سابق وزراء کہتے ہیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں ،ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوئی سیاسی، جمہوری جماعت نہیں ہے،تشدد اور دولت پسند نودولتیوں کا ایک گروہ ہے ،پر امن شہریوں کو قتل کرنے ،مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والے پرامن لوگ نہیں ہو سکتے۔ ماڈل ٹائون کا قاتل شہباز شریف استقبال کی آڑ میں مجرم کو گرفتاری سے بچانا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ان فسادیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،قومی مجرم کی لائیو کوریج الطاف حسین کی طرح بین ہونے چاہیے ۔ ریاست پاکستان کے حوالے سے دونوں کے بیانات اور خیالات میں کوئی فرق نہیں ۔نواز شریف سے نرمی برتنے کا مطلب قومی سلامتی کو دائو پر لگانے کے مترادف ہو گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 71 ہزار 279کیخلاف مقدمات درج
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری