دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک قوم بننا ہوگا،زاہد محمود قاسمی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:12

لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک قوم بننا ہوگا۔دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد ضروری ہے۔ پشاور دھماکہ کھلی دہشت گردی اور قابل مذمت ہے ۔ملک دشمن قوتوں سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ۔دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز خوش آئند بات ہے۔

پاکستان میںبد امنی ،انتشاردہشت اور وحشت پھیلانے والوں کیخلاف پوری قوم کو مل کر لڑنا ہوگا۔سیاسی و مذہبی قائدین اور عبادتگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے واپس لی گئی سیکورٹی مہیا کی جائے۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،پیر جی خالد محمود قاسمی، مولانا یار محمد عابد، حافظ شعبان صدیقی،پیر ثناء اللہ حسینی،حافظ شعیب الرحمن ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا خالد محمود سرفرازی،مفتی حفظ الرحمن بنوری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی نے پشاور دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میںوہ قوتیں ملوث ہیں جنہیں مستحکم اور پر امن پاکستان برداشت نہیں ہورہا ۔پوری قوم ان قوتوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان کو پر امن اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں