کرپشن کی وجہ سے ملک90ارب ڈالر کا مقروض ہونا تشویشناک ہے،میاں کامران سیف

جمعرات 12 جولائی 2018 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہاکہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کرپشن کی وجہ سے ملک 90ارب ڈالر کا مقروض ہے جس کے باعث ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے جو تشویشناک امر ہے انہوںنے کہا کہ کرپشن میں نیب احتساب عدالت سے سزا یافتہ ملزمان کا استقبال کرنے والے اپنے عمل سے یہ ثابت کررہے ہیں کہ کرپشن میں ہم سب ایک ہیں استقبال کرنے والے ایم این اے ،ایم پی اے بن کر اقتدار میں آکر ایک بار پھر کرپشن کا بازار گرم کرینگے اس لیے عوام ایسے افراد کو انتخابات میں مسترد کرکے صاف و شفاف سیاست کا آغاز کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لیے نیب کرپشن میں ملوث افراد کو اسلامی سزائیں دے تاکہ مستقبل میں کسی کو کرپشن کی جرات نہ ہو ۔یہ تکلیف دہ امر ہے کہ کرپشن میں سزا یافتہ افراد کے استقبال کی بڑے پیمانے پر تیاریاں ہورہی ہیں جبکہ کرپٹ افراد اپنے ہمراہ اپنے دونوں صاحبزادوں کو پاکستان لانے کی جرات نہیں کررہے ۔جبکہ عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال دی جارہی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں