سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کا وفد سارک موسمیاتی تبدیلی سیمینار میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گیا
جمعرات 12 جولائی 2018 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم 2015 میں موسمیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدے کی توثیق کر چکے ہیں اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 20 فیصد تک کم کرنے کے لئے اس کے اصولوں پر کاربند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لئے بڑا چیلنج بن چکا ہے اور عالمی برادری اسحوالے سے متحد ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2016 منظور کیا ہے اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی کے تحت اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک خصوصاً بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بعض علاقوں میں انسانی صحت کیلئے انتہائی ناموزوں درجہ حرارت سیاس خطے کی 15 فی صد آبادی متاثر ہو رہی ہے اور 2015 میں شدید گرمی کی لہر، جس میں 2500 افراد ہلاک ہوگئے تھے، سمیت بہت سے واقعات اس صورتحال کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اقتصادی ترقی و معاشی تنوع، آبادی بالخصوص نوجوانوںکی شہروں کی طرف نقل مکانی اور خطے میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بہت بڑی تعداد نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو انتہائی خطرناک سطح پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے منسلک خطرات کے لحاظ سے درجہ بندی 6 اور 7 کے طور پر کی گئی ہے لیکن دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔ پہاڑی ماحول کو لاحق خطرات بھوٹان اور نیپال کے لئے چیلنج ہیں، بنگلہ دیش اور سری لنکا ساحلی علاقوں سے منسلک خطرات سے نبرد آزما ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان میں خشک سالی اور پانی کی کمی کے باعث مسلسل زرعی پیداوار کو درپیش چیلنجز کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی ترقی، غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچائو کے لئے بہت بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاہم ان پالیسیوں کے نتائج اور فوائد کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے اور پالیسی سازوں کو اس حوالے سے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک ممبر ممالک کو نجی شعبہ کے ساتھ ملک کر ’’صاف، سبز کاروبار‘‘ کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا اور متعلقہ شراکت داروں کی کپیسٹی بلڈنگ اور حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فواد چوہدری کو 9 مئی کے واقعات میں شامل تفشیش کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
ریلوے انتظامیہ کی ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن کے سٹاپ میں3 ماہ کی توسیع
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ
کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال