لاہور ؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بابا فرید روڈ پر کارروائی ،4من مردہ جانوروں کا گوشت زیر قبضہ ,2گرفتار ،متعلقہ تھانے منتقل

جمعرات 12 جولائی 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بابا فرید روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چار من مردہ جانوروں کا گوشت قبضے میں لے لیا ہے جبکہ اس کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے طلب کرنے پر ڈولفن فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے عظیم اور افتخار نامی دو افراد کو حراست میں لیکر داتا دربار پولیس کے حوالے کر دیا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گرفتار کئے گئے دوملزمان مردہ جانوروں کا گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے ایک رکشے میں رکھ کر لارہے تھے کہ شک گزرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ رکشے کو روکا تو رکشے سے مردہ جانوروں کا شدید تعفن پھیلی ہوئی تھی جس پر گوشت کو قبضے میں لے لیا گیا اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں