(ن) لیگ نے پارٹی رہنمائوں ،کارکنوں کی گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عدالت نے پنجاب حکومت ، آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

جمعرات 12 جولائی 2018 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ لائرز فورم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،کارکنان اپنے قائد کا استقبال کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کا بنیادی حق ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کوغیرقانونی قرار دے کر کارکنوں کورہا کیا جائے۔فاضل عدالت نے پنجاب حکومت ، آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں