ہمارا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی نہیں پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشیں کرنے والوں سے ہے، حافظ سعید احمد

ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے اور خدمت انسانیت کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے۔ کارکنان ملک بھر میں ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دیں، امیر جماعة الدعوہ

جمعرات 12 جولائی 2018 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی نہیں پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشیں کرنے والوں سے ہے۔ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے اور خدمت انسانیت کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے۔ کارکنان ملک بھر میں ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دیں۔

ہم نے مفادات کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنی۔نوجوان نسل کو ملک و ملت کے تحفظ کیلئے متحدو بیدار کرنا ہے۔ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدواران کو ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے۔ ہر جگہ والہانہ استقبال اور جلسوں میں بھرپور شرکت پاکستانی قوم کی بے پناہ محبتوں کی دلیل ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے موڑ ایمن آباد، تتلے عالی، نوشہرہ ورکاں، ماڑی پنڈراں اور دیگر علاقوں میں ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے قومی اور صوبائی اسمبلی سے نامز د امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تتلے عالی میں مسیحی برادری سے وابستہ افراد نے حافظ محمد سعید کا استقبال کیا اورملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیاگیا۔ انتخابی جلسوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ لوگوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ملی مسلم لیگ کے حق میں زوردار نعرے بازی کی جاتی رہی۔انتخابی جلسوں سے جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، احسان اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔

جماعةالدعوة سیاسی امورکے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام پارٹیوں کی طرز سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں۔ملی مسلم لیگ مایوسیاں ختم کرے گی۔ستر سال کی لمبی سیاہ رات ملک پر چھائی ہے۔لوگ ناامید ہیں ہم نے انہیں حوصلے دینے ہیں۔ہر گھر میں جا کر اعتما ددینا ہے۔ووٹ خریدنے کے سلسلے بند کروانے ہوں گے۔ضمنی الیکشن میں لاہور میں ووٹ خریدا گیااورغریب عوام کا استحصال کیا گیا۔

لوٹ مار کرنے والے کھربوں کما کر چند لاکھ دے کر ووٹ خریدتے ہیں۔کرپشن یہاں گلی محلے سے شروع ہوتی ہے۔سینٹ میں ووٹ کی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ہر شخص کا احتساب ہونا چاہئے اور ان شاء اللہ اب ہو گا۔اب یہ کام شروع ہو چکا ،عام لوگوں ،محنت کشوں ،غریبوں کو اعتماد دینا چاہتے ہیں تو ان کو انتخابی مہم میں ساتھ کھڑا کریں ان کو عزت دیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ ملی مسلم لیگ غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔

ہم پاکستان بچانے اورغریبوں،مزدوروں وکسانوں کو حقوق دلوانے آئے ہیں۔لوٹ کھسوٹ کی سیاست ختم ہونی چاہئے۔ احتساب کا سلسلہ شروع ہو چکا، اب یہ عمل رکنا نہیں چاہیے اورہر شخص کا احتساب ہونا چاہئے۔قوم 25جولائی کو انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا کر ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا اور اسے جیتنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں