لاہور اسلام آباد موٹروے بند کر دی گئی

نواز شریف اور مریم نواز کی آمد سے قبل جی ٹی روڈ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 جولائی 2018 22:18

لاہور اسلام آباد موٹروے بند کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) لاہور اسلام آباد موٹروے بند کر دی گئی، نواز شریف اور مریم نواز کی آمد سے قبل جی ٹی روڈ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی آمد کے موقع لاہور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی باعث لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے اب لاہور اسلام آباد موٹروے کو بھی کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کل تک لاہور اسلام آباد موٹروے کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ کو بھی کل صبح تک مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو ،سپیڈو بس سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جنب ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نواز شریف آج رات 12بج کر 45 منٹ پر لندن سے نجی پرواز پر روانہ ہوں گے۔ وہ نجی پرواز ای وائے 18سے روانہ ہوں گے۔نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گےجہاں انہیں جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر لاہور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل بروز جمعہ کو میٹرو اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی آج جمعہ کے روز وطن واپسی کے موقع پر احتجاج اور سکیورٹی خدشات کے باعث ڈپٹی کمشنر کی تجویز پرمیٹرو بس اتھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپیڈو بس سروس بھی کل کے روز معطل رہے گی ۔ جبکہ لاہور اسلام آباد موٹروے اور جی ٹی روڈ بھی بند رکھی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں