لاہور ،ڈولفن و پیرو سکواڈ کی کاروائیاں

چار من سے زائد مردہ گوشت ، ناجائزاسلحہ و منشیات برآمد ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12 جولائی 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) ڈولفن و پیرو سکواڈ نے کاروائیاں کرتے ہوئے چار من سے زائد مردہ گوشت برآمد کرنے ، بھاری مقدار میں ناجائزاسلحہ و منشیات برآمد کرکے ملزموں کو گرفتارکرنے سمیت ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بی۔

اے ناصر کی ہدایات پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ ندیم کھوکھرکی ڈولفن سکواڈ کی تشکیل کردہ ٹیم کے اہلکاروں نے ٹبہ بابا فرید کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک رکشہ کو روکا جس سی4من سے زائد بدبو دار اور تعفن شدہ گوشت برآمدکر عظیم اور افتخار کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈولفن سکواڈ کی اطلاع پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان رکشہ میں شہر بھر کے قصابوں کو مردہ گوشت فراہم کر رہے تھے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ داتا دربا ر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اسی طرح ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 38ملزمان کو گرفتار کیاہے۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 14پسٹل، 3رائفلیں، میگزینز اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کی گئیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی78بوتل شراب برآمد کی گئی ۔ دوران سنیپ چیکنگ 20سے زائد مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔شراب کے نشے میں دھت ہو کر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے والے ملزمان کو گرفتار کرنے سمیت 2ون ویلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔

دوران چیکنگ چوری شدہ 3موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں جبکہ گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپر لگانے والے 5ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں ۔گرفتار ملزمان میں مستنصر، شہزاد، شہباز، احسن، نور، حمزہ، بلال، حسیب، تیموروغیرہ شامل ہیں جنہیں تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ، فیصل ٹائون، انار کلی،غازی آباد اور سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

ایس پی ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے اور ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاںجاری رکھی جائیں۔ ایس پی ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ ندیم کھوکھر نے ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں برآمدگی کرنے پر پولیس اہلکاروں کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس کا بھی اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں