خواجہ سعد رفیق سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی نظربندی کے احکامات جاری

تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جائے گا، لیگی رہنماوں کی وجہ سے شہرمیں نقص امن اور توڑ پھوڑ کااندیشہ ہی, آئی جی پنجاب نے ڈپٹی کمشنرکومراسلہ جاری

جمعہ 13 جولائی 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے، تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جائے گا، ن لیگی رہنماوں کی وجہ سے شہرمیں نقص امن اور توڑ پھوڑ کااندیشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈپٹی کمشنرکومراسلہ جاری کیا ہے جس میں آئی جی پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی نظربندی کیاحکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

مراسلے میں خواجہ سعد رفیق،میاں مرغوب،بلال یاسین کو نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں خواجہ عمران نذیر،ملک سیف الملوک کھوکھر کے نظربندی کے احکامات بھی دیے گئے ہیں ۔مراسلے کی فہرست میں سلمان رفیق اور وحید عالم خان کا نام بھی شامل ہے ۔حکم کے مطابق تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنماوں کی وجہ سے شہرمیں نقص امن اور توڑ پھوڑ کااندیشہ ہے۔دوسری جانب مسلم لیگی رہنما حاجی رانا بختیارکوگھرمیں نظر بند کر دیا گیا ہے اور ان کی رہائش گاہ پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں