پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے میں وکلاء بھرپور ساتھ دے،اعجازاحمد چوہدری

جمعہ 13 جولائی 2018 16:27

پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے میں وکلاء بھرپور ساتھ دے،اعجازاحمد چوہدری
لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو امیدواراین اے 133اعجازاحمد چوہدری کی پی پی 167سے امیدوار نذیر چوہان کے ہمراہ حلقے میں بھر پور انتخابی مہم جاری، پی پی 167کی مختلف یونین کو نسل میں درجنوں انتخابی دفاتر کا افتتاح کر دیا ،مین پیکو روڈ مرکزی آفس میں وکلاء کا کنونشن جس میں حلقے کے 400سے زائدکلاء اور این اے 133سے اہل سنت وجماعت نے پی ٹی آئی اور اعجاز احمد چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کنو نشن اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے میں وکلاء بھرپور ساتھ دے۔نواز شر یف اور ان کے حواری اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری قوم کا پیسا لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ڈے پر ہر پولنگ اسیٹشن پروکلاء موجود ہو ں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قانون کی حکمرانی ہو گی،پاکستان بدل چکا ہے، عمران خان نے ڈھائی سال سے محنت کر کے نواز شریف کو یہاں پہنچایا ہے،نواز شریف کوئی سادہ لو انسان نہیں جو اپنے کیس کی دفعہ کے لیے بارہ وکیل رکھے تھے، نواز شریف کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو گی، جیل اس کا مقدر ہے ، تحریک انصاف عام لوگوں اور ان کے بنیادی مسائل کے لیے کام کرے گی ،اورنج لائن منصوبہ کا حال دیکھ لیں، ایک بارش نے سارا راز کھول کے رکھ دیا،مریم نواز نے کہا تھا باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن پھر مان بھی لی ، شریف خاندان اور کرپشن نے ملک کو برباد کر دیاہے ، عوام25 جولائی کو ووٹ عمران خان کو دیں، مہر بلے پر لگائیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔

کنونشن میں افتخار کمبوہ۔سردار محمد حیات۔وقاص شریف۔ نصیر بھلہ۔ایوب نبی گجر۔ اویس جوئیہ۔متین الحق چوہدری۔ فرخ شہزاد۔ شہزاد کمبوہ۔ شیخ تصور۔ شبیر حسین۔میاں عامر۔ ملک ارشاد۔ خالد اعوان۔حمد ندیم۔ ملک ساجد۔ میاں امیتاز۔اعجاز غوری سمیت وکلاء برداری نے شرکت کی۔بعدازں اعجاز چوہدری نے عبدالکریم کلواڑ کے ہمراہ ٹائو ن شپ میں عوامی تحریک کے رہنما نعیم الدین چودھری ایڈوکیٹ کی جانب سے کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی بات ہر فورم پر کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو بھی سزا ملے جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں، تحریک انصاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ، ہم اس الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کے لڑیں گے، میں نے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دینے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ ہماری جس جس جماعت کے ساتھ بات ہوئی ہے، سب نے ہماری حمایت کا اعلان کیا۔

بہار کالونی سے مسلم لیگ (ن )کے اہم رہنما چوہدری دل آریز کرسٹن نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور اعجاز احمد چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جامعہ المتنظر کے مولانا افصل حیدری۔ مولا مہدی حسن اور مولانا اعجاز گل سے این اے 133 کے نامزد امیدوار اعجاز احمد چوہدری کی ملاقات اور الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا سپورٹ کی جا ئے گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں