مسلم مسجد تاریخی اہمیت کی حامل

جمعہ 13 جولائی 2018 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) لاہور کے تاریخی دروازے لوہاری دروازے کے باہر سرکلر روڈ پر واقع مسلم مسجد تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔قیام پاکستان سے پہلے یہ مسجد تحریک آزادی کا گڑھ بھی رہی تھی۔ اس مسجد کی تعمیر 1920ء کی دہائی میں ہوئی۔ اس مسجد کا نام تحریک پاکستان کے سرگرم رکن مولانا محمد بخش مسلم کے نام سے منسوب ہے۔

سنہ 1925ء میں اسی مقام پر انجمن خادم المسلمین کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو اس مسجد کے سیاسی کردار و اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سنہ 1962ء میں لاہور نقش نمبر میں مسلم مسجد کے حوالے سے تحریر ہے کہ مولوی مسلم قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں نفاذ اسلام کے لیے کام کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنہ1970ء کی دہائی میں جب نفاذ اسلام اور نفاذ مصطفی کی تحریک چلی تو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے چلائی گئی گولی کا نشانہ بنے۔

معصوم طالبعلموں کے خون کے چھینٹے سالہا سال اس مسجد کی دیواروں کا حصہ بنے رہے۔ابتدائی طور پر اس مسجد کا رقبہ پانچ سو مربع فٹ سے زیادہ نہ تھا تاہم قیام پاکستان کے نمازیوں کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے 1950ء میں اس کا نیا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور سرخ اینٹوں سے اس کی تعمیر کی گئی جس میں روایتی مغل طرز تعمیر کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں