افسر شاہی لیگی انتخا بی مہم چلا رہی ہے ‘ڈاکٹر زرقا تیمور

سرکاری افسر ان مسلم لیگ (ن) کی خفیہ الیکشن مہم چلا رہے جوشفا ف انتخابا ت کیلئے بہت بڑا سوا ل ہیں

جمعہ 13 جولائی 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سرکاری افسر ان پنجا ب میں مسلم لیگ (ن) کی خفیہ الیکشن مہم چلا رہے جو الیکشن کے ضا بطہ اخلا ق اور شفا ف اور غیر جانبدار انتخا با ت پر بہت بڑا سوا لیہ نشا ن ہے ،الیکشن کمیشن شریف فیملی کے ذاتی غلام بن پر کام کرنے والے سرکاری افسران کوالیکشن پر اثر انداز ہو نے سے رو کے ۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے اپنے وکلا ء عمیر نیاز ی اور فار وق علی باجوہ کے ہمراہ پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا کہ نہا یت افسو س کی با ت ہے کہ سرکاری افسران (ن) لیگ کی الیکشن مہم چلا نا اپنی مجبوری ظاہر کررہے ہیں الیکشن کمیشن اور اعلی عد لیہ ایسے واقعا ت کانو ٹس لیں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف بھو ل گئے کہ وہ اب وزیراعلی نہیں ہے ان کی پنجا ب پو لیس کیخلا ف پر یس کانفر نس واضح کررہی ہے کہ انہیں انتخا با ت میں و اضح شکست اور مستقبل میں جیل نظر آ رہی ہے شر یف فیملی کے اقتدار کا سو ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے ان کا غرور ضرور خاک میں ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کا ملک پھر سے ایسا ہی صفا یا جا ئیگا جسے گذ شتہ انتخابا ت میں پیپلز پار ٹی کا ملک بھر سے ہو گیا تھا پیپلز پا ر ٹی اور مسلم لیگ ن کی طو یل پاٹنر شپ کا عوا م انتخابا ت میں جنازہ نکا ل دینگے عوام تبد یلی کا فیصلہ کر چکی ہے آ ئندہ ملک کے وزیراعظم عمران خان ہو نگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں