پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی "زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ" کے انعقاد کا بڑا اعلان
لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیناہے, جاوید آفریدی
جمعہ 13 جولائی 2018 17:00
(جاری ہے)
رائیونڈ, لاہور میں قائم ہایئر پاکستان کے ہیڈ آفس میں ہونیوالی پروقار تقریب میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی , وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر, World Council of Religions Pakistan کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ محمد نعمان حامد, سیکرٹری کیتھولکس بشپس کانفرنس پاکستان , فادر ندیم فرانسس اور سکھ کمیونٹی لیڈر سرداد کلیان سنگھ نے زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا . پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ , اور زلمی فاؤنڈیشن کے زریعے یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے ساتھ امن کے فروغ اور مزہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے بھی کوشاں ہے .زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد اس جانب پہلا اور بڑا اہم قدم ہے.
جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پوری دنیا میں امن کے پیغام کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور زلمی مدرسہ لیگ کے زریعے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کی جانب لایا جائیگا اور کھیلوں کے زریعے جہاں مدرسوں کے طلبا کو بہترہن غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا .زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں تمام مسالک اور مدارس کے طلبا حصہ لیں گے.جن میں سنی, شیعہ , دیو بندی , بریلوی تمام مدارس کے طلبا شامل ہیں . وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر, World Council of Religions Pakistan کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ محمد نعمان حامد نے کہا کہ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کھیلوں کے فروغ اور مدارس کے طلبا کو کھیلوں کی جانب راغب کرنےکی جانب اہم قدم ہے. اس موقع پر زلمی فاؤنڈیشن اور World Council of Religions کےدرمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے زلمی مدرسہ لیگ کا پہلا مرحلے اگست میں خیبر پختونخواہ میں منعقد ہوگا . ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں دس ٹیمیں شریک ہوں جن میں درج زیل ٹیمیں شریک ہوں گی 1. Al-Haq Smashers 2. Al-Maqasid Fighters 3. Al-Hilal Challengers 4. Al-Nasr Swingers 5. Al- Wahda Hitters 6. Al-Wasl Supernovas 7. Al-Noor All-Rounders 8. Al-Khair Riders 9. Al-Muttahidoon Creatives 10. Al-Ittehad Peacebuilders پریس کانفرنس کے دوران لیگ کو لوگو اور کٹس کی رونمائی بھی کی گئی. خیبرپختونخواہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے مرحلے کےبعد اس لیگ کو تمام صوبوں میں منعقد کرایا جائیگا . جس کےبعد پاکستان کی بہترین مدارس ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ منعقد ہوگا . زلمی مدرسہ لیگ کی پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے اسٹار فاسٹ باؤلر عمید آصف اور ابتسام شیخ, ڈی آئی جی لاہور اطہر اسماعیل , ڈائریکٹر CSRP نسیم خان اچکزئی , ایڈیشنل ہوم سیکرٹری مریم خان اور چئیر پرسن پنجاب کمیشن فار اسٹیٹس آف ویمن فوزیہ وقار نے بھی شرکت کی.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری