نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نوازنے لاہور ایئر پورٹ پر طیارے سے حج لائونج تک جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا پیدل لائونج تک پہنچے

‘دونوں شخصیات پر یشان ہونے کی بجائے مسکراتے اور پر اعتماد نظر آئے ‘مر یم نوازنے کئی بار وکٹری بھی بنائی ‘ذرائع

جمعہ 13 جولائی 2018 23:45

نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نوازنے لاہور ایئر پورٹ پر طیارے سے حج لائونج تک جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا پیدل لائونج تک پہنچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نوازنے لاہور ایئر پورٹ پر طیارے سے حج لائونج تک جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا ‘دونوں شخصیات پر یشان ہونے کی بجائے مسکراتے اور پر اعتماد نظر آئے ‘مر یم نوازنے کئی بار وکٹری بھی بنائی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جب نوازشر یف اور مر یم نواز دوبئی سے لاہور پہنچے تواس موقعہ پر جہاز کے اندراور باہر نکلتے ہوئے انتہائی پر اعتماد نظر آئے اور اور بعض موقعوں پر وہ مسکراتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں جبکہ نوازشر یف اور انکی صاحبزادی کو جہاز سے لائونج تک گاڑی میں بیٹھنے کا کہا گیا تو دونوں نے انکار کر دیا اور پیدل لائونج تک پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں