ْشہباز شریف کی جانب سے کارکنوں کو باہر لانے میں کامیابی پرامیدوار وں ،عہدیداروں کی ستائش

سر گرمیاں نہ دکھانے والے بعض رہنمائوں کے بارے میں مقامی کارکنوں سے آگاہی حاصل کرنے کا فیصلہ ‘ ذرائع

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:34

ْشہباز شریف کی جانب سے کارکنوں کو باہر لانے میں کامیابی پرامیدوار وں ،عہدیداروں کی ستائش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف نے رکاوٹوں کے باوجود پارٹی قائد محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کو باہر لانے میں کامیابی پر لیگی امیدوار وں اور عہدیداروں کو شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود 13جولائی کی کوشش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ذمہ داری نبھانے والے امیدواروں اور عہدیداروں کی ستائش کی ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت نے واضح اعلان کے باوجود استقبال کیلئے سر گرمیاں نہ دکھانے والے بعض رہنمائوں کے بارے میں مقامی کارکنوں سے آگاہی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں