دعا ہے کہ رب تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے‘افتخار ٹھاکر

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:57

دعا ہے کہ رب تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے‘افتخار ٹھاکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کے گھر کی زیارت خوش نصیب لوگوں کو حاصل ہوتی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ متعدد بار اپنے رب کے گھر حاضری دیکر آیا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا میں بے شمار لوگ ہیں مگر خدا کی ذات ان میں سے صرف اپنے ان بندوں کو اپنے گھر کی زیارت کرواتاہے جن کو وہ اس قابل سمجھتا ہے اور میں اس اعتبار سے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا جب کسی کو ہدایت دیتا ہے تو پھر انسان کو اسی ہدایت والے راستے پر چلنا چاہیے اور میری دعا ہے کہ خدا تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں