نئے ٹیلنٹ کی رہنمائی کیلئے سینئر اداکاروں کو اسٹیج ڈرامے میں لازمی کاسٹ کرنا چاہیے ‘ساجن عباس

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) معروف کامیڈین اداکارساجن عباس نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی رہنمائی کیلئے سینئر اداکاروں کو اسٹیج ڈرامے میں لازمی کاسٹ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن سینئر اداکاروں سے متاثر ہوکر میں تھیٹر کی دنیا میں آیا تھا ان میں سے اکثریت اسٹیج ڈرامہ چھوڑ چکی ہے ،ہمارے لئے جواداکا ر رول ماڈل تھے وہ آج بے کار ہوکر گھروں میں بیٹھے ہیں ، فنکار کی آدھی موت تو اسی وقت ہی ہوجاتی ہے جب اس کو گھر میں بیٹھا دیا جاتاہے ۔

انہوں نے یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ سینئر اداکاروں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ،دنیا کے مہذب ممالک میں فنکاروں کی قدر کی جاتی ہے اوران کو عزت و تکریم دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کو اسٹیج ڈرامہ میں کاسٹ کرنا چاہیے تاکہ نئے آنے والے ان سے رہنمائی لیتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں