ریلوے انتظامیہ کی بڑی کاروائی، چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لیں

یہ چھالیہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس ٹرین میں لایا جارہا تھا

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اکبر ایکسپریس ٹرین میں چھپائے گئے ممنوعہ آئٹم چھالیے کی 29بوریاں پکڑ لیں جن کا وزن 1222کلو گرام بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کاروائی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی جس کے نتیجے میں ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور غلام فرید نے کمرشل انسپیکٹر رانا عندالرزاق اور اپنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس ٹرین سے ممنوعہ آئٹم چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لیں جن کا کل وزن 1222 کلو گرام بتایا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ ٹرین کو چیچوکی ملیاں سٹیشن پر روک کر اچانک چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں چھالیے کی 29 بوریاں پکڑ لی گئیں۔ مزید براں موقع پر دو ترسیل کنندہ مسافر بھی پکڑ لیئے گئے جن سے بھاری جرمانہ وصول کیا گیا اور بعد ازاں مسافروں کو بمع سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں