ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا دورہ

ڈی ایس ریلوے نے ٹرین انجن میں لاہور سے فیصل آباد فٹ پلیٹ کی

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے تمام ڈویژنل افیسران کے ہمراہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ مسافروں کی سہولٹ کے پیش نظر ڈی ایس ریلوے لاہور کے حکم پر ٹکٹ ریزرویشن آفس فیصل آباد میں ٹکٹ ریزرویشن کاونٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی۔ ریزرویشن ھال میں ٹکٹ بک کرواتے وقت مسافروں کو لین اور لائن سسٹم کا پابند بنانے کیلئے بیریئرز بھی لگا دیے گئے تا کہ مسافروں کیلئے آسانی پیدا ہو سکے۔

مزید براں ڈی ایس ریلوے نے ریزرویشن آفس کا فرنیچر جلد از جلد تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو صفائی کا معیار مزید بہتر کرنے کیلئے سٹیشن پر کافی تعداد میں کچرا دان رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے نے ٹرین انجن میں لاہور سے فیصل آباد فٹ پلیٹ کرتے ہوئے سگنلز کی پوزیشن، ریلوے سٹاف کے درمیان پروسیڈ سگنلز کا تبادلہ، ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کا توازن، دوران حرکت ٹرین کو کوئی جھٹکا وغیرہ، لیول کراسنگز کی پوزیشن، برجز، فلائی اوورز، ریل سلیپرز کی حالت اور ٹرین اور ٹریک کی ممکنہ سپیڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے آبادی کے قریب ریلوے لیول کراسسنگز کو محفوظ بنانے کیلئے افیسرز سے بات چیت کی جس پر مفید آرا کا تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں