دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 212800کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد53800 کیوسک اور اخراج53800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد49200 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد88100 کیوسک اور اخراج55100 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 193200 کیوسک اور اخراج 188200 کیوسک،چشمہ میں آمد191300 کیوسک اوراخراج 180000کیوسک، تونسہ میں آمد181400کیوسک اور اخراج173100 کیوسک، پنجند میں آمد10100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد134900 کیوسک اور اخراج 96300 کیوسک، سکھر میں آمد83500کیوسک اور اخراج35600 اور کوٹری بیراج میں آمد34400 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1405.51 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.262 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1121.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.827 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.60فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں