لاہور سے پہلی حج پرواز181حجاج کرام کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:00

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور سے نجی ائیر لائن کی پہلی حج پرواز181حجاج کرام کو لیکر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔وفاقی سیکرٹری مذہبی ا مور خالد مسعود چوہدری اور ڈائریکٹرحج سعید احمد ملک نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مسعود چوہدری نے کہا کہ عازمین حج کو بہترین انتظامات مہیاکرنے کیلئے بھرپور کوشش کی گئی ہے،ائیر کنڈیشن روم‘آرام دہ سفر اور کھانے سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے اور میں نے خود جا کر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

ڈائریکٹرحج لاہور سعید احمد ملک نے کہا کہ امسال عازمین حج کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تا کہ مناسک حج کی ادائیگی احسن طریقے سے ادا کرسکیں۔انہوںنے عازمین حج سے ملک کی سلامتی ‘استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں