مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف‘ مرکزی رہنماء حمزہ شہباز‘ جاوید ہاشمی‘ راجہ ظفر الحق‘ مشاہد حسین سید‘ مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنمائوں اور کارکنان پر تھانہ لوہاری میں انسداد دہشت گردی‘ اقدام قتل‘ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:10

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف‘ مرکزی رہنماء حمزہ شہباز‘ جاوید ہاشمی‘ راجہ ظفر الحق‘ مشاہد حسین سید‘ مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنمائوں اور کارکنان پر تھانہ لوہاری میں انسداد دہشت گردی‘ اقدام قتل‘ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا‘ سب انسپکٹر احمد نواز اور دیگر ملازمین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق جامع مسجد مسلم لوہاری گیٹ کے سامنے کارکنان پاکستان مسلم لیگ (ن) بسلسلہ استقبالیہ ریلی میاں محمد نواز شریف موجود تھے اور روڈ بلاک کرکے نعرہ بازی کر رہے تھے‘ اسی اثناء میں وقفے وقفے سے سائرہ افضل تارڑ‘ عظمیٰ بخاری‘ مریم اورنگزیب‘ حاجی حنیف‘ کامران مائیکل‘ کرنل (ر) مبشر‘ کبیر تاج‘ مصدق ملک‘ مشاہد حسین سید‘ بلال یاسین‘ غزالی سلیم بٹ‘ وحید عالم خان‘ راجہ ظفر الحق‘ جاوید ہاشمی‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان‘ طلال چوہدری‘ میاں اخلاق‘ حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف بھی وہاں پہنچ گئے جن کو مظاہرین نے اپنے ہمراہ پا کر ان کے ساتھ ملکر شدید نعرہ بازی کی اور ہنگامہ آرائی شروع کرتے ہوئے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا کر ارتکاب جرم 149/506,148/291,290/186,188/440,353/324 ت پ‘ 7ATA کا ارتکا ب کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں