سراج الحق کی ریلی پرفائرنگ اور پتھراؤ،5 کارکنان زخمی

منڈا دیرحملے میں سراج الحق کی گاڑی کونقصان پہنچا،تاہم امیرجماعت اسلامی حملے میں محفوظ رہے،نگراں حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 جولائی 2018 16:44

سراج الحق کی ریلی پرفائرنگ اور پتھراؤ،5 کارکنان زخمی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2018ء) : امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی انتخابی ریلی پرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤسے جماعت اسلامی کے5 کارکنان زخمی ہوگئے جبکہ سراج الحق کی گاڑی کونقصان پہنچا اور وہ حملے میں محفوظ رہے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی۔

انتخابی ریلی کی قیادت سراج الحق کررہے تھے۔ ریلی جب منڈا دیر کے پاس پہنچی تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ اور پتھراؤ شروع کردیا۔ جس کے نتیجے میں سراج الحق کی گاڑی کونقصان پہنچا لیکن امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق اور کارکنان محفوظ رہے تاہم پتھراؤ سے جماعت اسلامی کی ریلی میں موجود 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما اعزاز الملک افکاری نے واقعے کے فوری بعد پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔ تاہم واقعہ کی ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ نگراں حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے پہلے پتھراﺅ اور پھر فائرنگ کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز بنوں میں جے یوآئی ف کے رہنماء اکرم درانی کے قافلے پرحملہ کیا گیا جس میں 5افراد جاں بحق ہوئے اسی طرح بلوچستان میں بے اے پی کے رہنمائ سراج رئیسانی کی انتخابی ریلی پرمستونگ میں دہشتگرد حملہ ہوا۔خود حملے میں سراج رئیسانی سمیت 145افراد شہید اور 200کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی کے رہنماء ہاروں بلور کودہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں