ووٹ کو عزت دو کی سازشی تھیوری دھرم پورہ میں ’’دھڑم ‘‘ہو گئی‘ترجمان عوامی تحریک

13جولائی شریف خاندان کی سیاست کا نائن الیون ثابت ہوا،عوام نے ساتھ نہ دیکر کرپشن سے نفرت کا اظہار کیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی سازشی تھیوری دھرم پورہ میں ’’دھڑم ‘‘ہو گئی،لاہورکے عوام نے مجرم فیملی کا ساتھ نہ دے کر کرپشن سے نفرت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کارکنوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال سے روکنے کیلئے شہباز شریف نے نے پورے پنجاب کو سیل کیا،ہزاروں کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا، ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی، پھر بھی کارکن ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر ایئرپورٹ بھی پہنچے اور اسلام آباد بھی، 13 جولائی کو لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں کوئی ایک چوری کھانے والا مجنوں نظر نہیں آیا، 13جولائی شریف خاندان کی سیاست کا نائن الیون ثابت ہوا، جتنے وقت میں نواز شریف لندن سے لاہور پہنچے اتنے وقت میں شہباز ڈرامہ باز لوہاری سے دھرم پورہ نہ پہنچ سکا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کو یرغمال بنا کر نیب کو مجرم نواز شریف اور مریم کی گرفتاری سے روکنے کا منصوبہ لاہور کے عوام نے ناکام بنا دیا، شہباز شریف آئیں، بائیں، شائیںکرنے کی بجائے اعتراف کریں کہ اب یہ کرپٹ خاندان تنہا ہو گیا اور اس کی سیاست اور اقتدار ماضی کا حصہ اور قصہ بن گیا، عوام عہد کریں اس لٹیرے خاندان کی لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں