لاہور: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے نیو کیمپس میں ملازمین کیلئے فیملی پارک کا افتتاح

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے نیو کیمپس میں ملازمین کیلئے فیملی پارک کا افتتاح اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان ، اقامتی آفیسر دوئم ملک محمد ظہیر، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ چوہدری افتحار احمدو دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ اپنے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ ماحول کو خوشگوار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت سازگار ماحول اور صحت مند زندگی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کو تحفظ فراہم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پارک کے قیام کا مقصد کیمپس میں صحت مندانہ طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں