لاہور ہائی کورٹ میں قائم تین رکنی فل بنچ نے تجویز اور تائید کنندہ دوسرے حلقے کے ووٹر ہونے پر امیدواروں کے کاغذات نامزدی مسترد ہونے کی تمام درخواستیں خارج

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے تجویز اور تائید کنندہ دوسرے حلقے کے ووٹر ہونے پر امیدواروں کے کاغذات نامزدی مسترد ہونے کی تمام درخواستیں خارج کر دیں، عدالت میں آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے درخواستیں خارج کرنے کے خلاف پی پی 153 سے امیدوار سبطین علی، پی پی 150 سے میاں امیر حمزہ پی پی 154 سے محمد شہزاد، پی پی 73 سے امیدوار محمد سرور اور دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ دوسرے حلقے سے ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسرز اور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو دوبارہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نامزد کرنے کی مہلت دے، لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے سماعت کے بعد تمام امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں