احتساب عدالت نے احد چیمہ کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کردی

بغیر کسی دبائو کے میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کی جائے ، نیب حکام کو ہدایت

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) احتساب عدالت کے جج نے کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا طبی معائنہ کروانے کی ہدایت کر دی عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ بغیر کسی دبائو کے میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کی جائے احد چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں لہٰذا ان کا معائنہ کروانے کا حکم دیا جائے، دریں اثنائک احتساب عدالت نے کینال موٹرز فراڈ کیس میں ایس پی رانا منصور کے خلاف انکوائری ختم کر دی کینال موٹر ریفرنس میں ملوث رانا قیصر نذیر اور محسن عباس کو پہلے ہی سزا ہو چکی ہے، ملزموں نے سادہ لوح افراد کو گاڑیاں قسطوں پر دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں