انتخابات شفاف نہ ہوئے تو نتائج قبول نہیں کرینگے’جلد ہی پر امن احتجاج کی کال دوں گا‘
سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور احتجاجی جلسے ہونگے‘لاکھوں لوگوں نے میری اپیل پر پٴْرامن احتجاج کا وعدہ پورا کیا، ایسی جوشیلی ریلی آج تک نہیں دیکھی، کارکنوں کو گرفتار اور رہنماؤں کیخلاف مقدمات بنائے گئے، مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، عمران خان پھر الزام تراشی کر رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 14 جولائی 2018 20:06
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ مستونگ اورکے پی کے میں دہشت گردی کے واقعات پر پوری قوم سوگوار ہے، ملک میں المناک واقعات ہورہے ہیں‘اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تو دہشت گردی ہوتی ہے، یہ افسوس ناک بات ہے۔ عمران کے بیانات سن کر سرشرم سے جھک جاتے ہیں، مستونگ میں سراج رئیسانی سمیت درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس سے پاکستان کے امن کو شدید دھچکا لگا ہے، اللہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے پاکستان پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے اڈیالہ منتقل کردیا گیا، اب ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے، جیل میں ٹرائل کرنا قانون و انصاف کے منافی فیصلہ ہے، جیلوں میں دہشت گردوں کا ٹرائل ہوتا ہے، ایسے اقدامات سے قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے لوگ لائے نہیں گئے خود آئے، نواز شریف کی آمد پر پورا لاہور سڑکوں پر تھا، لوگ لاہور ایئرپورٹ جانے کیلئے تڑپ رہے تھے،لوگ اپنے بچوں کو سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں پر لائے تھے، چھوٹے چھوٹے بچے بھی استقبال میں موجود تھے، اپنی سیاسی زندگی میں ایسی جوشیلی ریلی نہیں دیکھی، محبوب قائد کے استقبال کے لیے نکلنے والوں کا شکرگزار ہوں، لاہور میں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں، دوسرے شہروں سے آنیوالے رہنماؤں اور کارکنوں کو روکا گیا، اس کے باوجود عوام کا سمندر سڑکوں پر تھا۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے میری اپیل پر پٴْرامن احتجاج کا وعدہ پورا کیا جبکہ پولیس کی چیرہ دستیوں کے باعث ہمارے کارکنان زخمی بھی ہوئے، پٴْرامن ریلی پر پولیس نے ڈنڈے برسائے اور ہمارے کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں، سینئر رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات بنادیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور بار بار کھٹکھٹائیں گے، نوازشریف اور مریم نواز کی جیل منتقلی کے بعد تمام آپشن استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نشانے پر صرف مسلم لیگ ن کا ورکر ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے 14 سالہ ذہنی اور جسمانی معذوری میں مبتلا علی حمزہ کووہیل چیئر فراہم کر دی
14 سالہ ذہنی اور جسمانی معذوری میں مبتلا بچے کا والد علاج معالجے میں مدد کی اپیل کیلئے سوشل ویلفیئر کے ..
پنجاب اسمبلی کے ایوان نے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری دیدی
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوبلی ٹائون اور ایونیو ون کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاک ایران سفارتی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کریگا، ملک صہیب ..
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
ایران کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے، رانا سکندر حیات
پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی ..
ض*چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
ئ*لاہور: ٹریفک وارڈنز کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال، قیمتی موبائل مالک کے حوالے کر دیا
ڑ* ایرانی خاتون اول کے اعزاز میں جامعہ عروةالوثقیٰ کی جانب سے خصوصی تقریب
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی