جولائی کے الیکشن میں خواتین اہم کردارادا کریں گی ،یاسمین راشد

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:15

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد کی پی پی 149سے امیدوار زبیرنیازی کے ہمراہ حلقے میں ڈورٹو ڈور کمپین جاری ، جلسوں سے خطاب کیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 57میںخواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کے الیکشن میں خواتین اہم کردارادا کریں گی ، پوری قوم کی طر ح مائوں او ر بہنوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ، ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے باہر نکلنا ہو گا ،عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قانون کی حکمرانی ہو گی، پاکستان بدل چکا ہے، عمران خان نے ڈھائی سال سے محنت کر کے نواز شریف کو یہاں پہنچایا ہے، تحریک انصاف عام لوگوں اور ان کے بنیادی مسائل کے لیے کام کرے گی، اورنج لائن کا حال دیکھ لو ایک بارش نے سارا راز کھول کے رکھ دیا،مریم نے کہا تھا باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن پھر مان بھی لیا ، 25 جولائی کو ووٹ عمران خان کو دیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں