نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے پارٹی کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے،ارشد مرزا

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:15

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا نائب صدر ارشد مرزا نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے پارٹی کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے،ناراض لیگی کارکن بھی گھروں سے باہر نکل آئے ہیں ،اب لاہور میں 25جولائی کو ہرطرف شیر ہی نظر آئے گا،تاریخ گواہ ہے جب بھی کسی جماعت نے حکومت بنائی وہ لاہور سے کامیاب ہوئی ہے،تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے لوگ جلد پارٹی کی طرف واپس لوٹ کر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ن لیگ کے کارکنوں کے اعزاز میںدیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھاانشاء اللہ 25جولائی کو عوام میاں نواز شریف اور مریم نواز کا ساتھ دینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں